عالمی سطح پر انسداد وبا میں ڈبلیو ایچ او کے کردار کی تحسین
2020-09-11 11:34:46
فرنچ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کی ویب سائٹ پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن ایمرجنسی کمیٹی کے چیئرپرسن دیدار حسین کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ کووڈ۔۱۹ عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں تعاون کی ایک آزمائش ہے۔انہوں نے مضمون میں کووڈ۔۱۹ کی وبائی صورتحال کے تناظر میں چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا زکر کیا۔مضمون کے مطابق امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت پر شدید تنقید کی ہے اور اسے غیر موثر قرار دیا ہے۔حقائق کے تناظر میں ڈبلیو ایچ او نے وبائی صورتحال میں فوری ردعمل ظاہر کیا اور عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او ویکسین کی تیاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے جسے بعد میں عالمگیر عوامی مصنوعات میں شمار کیا جا سکتا ہے۔