پاکستان کا بین الافغان مذاکرت کا خیر مقدم

2020-09-11 18:43:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان نے جمعہ کے روز ہفتہ سے قطر میں شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔

جمعرات کو افغان حکومت، امریکہ ،طالبان اور قطر نے اعلان کیا کہ طالبان اور افغان حکومت کی ایک ٹیم کے درمیان ہفتہ کو مذاکرات منعقد ہوں گے۔

افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا"پاکستان ۱۲ستمبر کو دو حا میں منعقد ہونے والے تاریخی بین الافغان مذاکرات کا خیر مقدم کرتاہے ۔ہم امید کرتےہیں کہ یہ مذاکرات افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی طرف رہنمائی کریں گے،

جس سے ملک میں خوشحالی آئے گی۔پاکستان اس عمل کی حمایت جاری رکھے گا"۔


شیئر

Related stories