رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں امریکی مالی خسارہ تیس کھرب ڈالرتک جاپہنچا ہے، امریکی محکمہ خزانہ

2020-09-13 15:35:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے گیارہ تاریخ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال2020 (یکم اکتوبر 2019 تا 30 ستمبر 2020) کے پہلے 11 ماہ کے دوران امریکی وفاقی حکومت کا مالی خسارہ 30 کھرب امریکی ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ یہ خسارہ سال 2009 کی کساد بازاری کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

امریکی کانگریس کے بجٹ آفس نے پیش گوئی کی ہے کہ نوول کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے سرکاری اخراجات میں اضافے اور محصولات میں کمی کی وجہ سے مالی سال 2020 میں امریکی وفاقی حکومت کا مالی خسارہ مالی سال 2019 کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ ہوگا۔ مالی سال 2020 میں وفاقی مالی خسارے کا جی ڈی پی میں تناسب سولہ فیصد ہوگا ،جو سن 1945 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مالی سال 2021 میں ، امریکی وفاقی حکومت کے قرض کی سطح اس کے مجموعی جی ڈی پی سے تجاوز کر جائے گی۔


شیئر

Related stories