افغان حکومت،طالبان اور دیگر گروہوں کے در میان دوحہ میں امن مذاکرات

2020-09-13 15:47:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان حکومت ، افغان طالبان اور ملک میں موجود دوسرے گروہوں نے 12 تاریخ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا آغاز کیا۔

قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل تھانوی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے امور خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل تھانوی نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی اور بات چیت کا آغاز ہی افغانستان میں تنازعات کے خاتمے کا واحد راستہ ہے ۔یہ مذاکرات افغانستان میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے انتہائی اہم ہیں۔قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں مختلف جماعتوں سے وابستہ یہ براہ راست مذاکرات ، دیرپا امن کی راہ پر گامزن افغانستان کا ایک مثبت اور اہم اقدام ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری کے آخر میں امریکی حکومت اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق ، افغان حکومت کو 5000 طالبان قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے ، اور طالبان نے ایک ہزار زیر حراست سرکاری اہلکاروں کو رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔تاہم دونوں فریقوں کے مابین نظربند افراد کے تبادلے کا عمل کئی بار تعطل کا شکار ہواہے ۔ قیدیوں کی باہمی رہائی کے معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے مابین اختلافات کی وجہ سے ، اس مکالمے کو مارچ میں شروع کیا جانا چاہئے تھا جو روک دیا گیا ہے ۔


شیئر

Related stories