"دی لانسیٹ" کی جانب سے امریکہ پر وبا کے خلاف عالمی لڑائی سبوتاژ کرنے پر تنقید

2020-09-14 10:51:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بارہ تاریخ کو ، برطانوی طبی جریدے "دی لانسیٹ" نے ایک اداریہ شائع کیا جس میں امریکہ اور دوسرے ممالک پر سائنس پرسیاست کرنے اور وبا کے خلاف عالمی سطح پر لڑی جانے والی جدوجہد کو توڑنےپر تنقید کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے کووڈ-۱۹ کی صورتحال کے بارے میں قرارداد کی منظوری کے دو دن بعد شائع کیے گئے اداریے میں کہا گیا ہے کہ کچھ ممالک کی قوم پرستی عروج پر ہے ، جو عالمی سطح پر تعاون کو مجروح کررہی ہے ۔ یہ ممالک کثیرالجہت اداروں کی کھلم کھلا مخالفت کررہے ہیں۔، یہ ممالک "دوسرے ملکوں کے ساتھ مشترکہ مستقبل کے نکتے پر منتفق نہیں ہو سکتے۔ان کو تو بس صرف اپنے بڑھتے ہوئے مفادات کی فکر ہے ۔ایسے تناؤ میں انسانی صحت کا تحفظ مشکل ہے۔ مفادات کے تنازعات کی وجہ سے سائنس زیادہ سیاسی شکل اختیار کر چکی ہے۔


شیئر

Related stories