پینسٹھ فیصد امریکی ٹرمپ کی وبا سے نمٹنے کی کار کردگی سے غیر مطمئن
امریکن براڈکاسٹنگ کمپنی اور یپسوس گروپ کی جانب سے تیرہ تاریخ کو جاری کردہ رائے شماری کے نتائج کے مطابق تقریباً پینسھ فیصد امریکی کووڈ-۱۹ وبا سے نمٹنے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی کارگردگی سے مطمئن نہیں۔
گیارہ سے بارہ ستمبر تک 533 امریکی بالغ افرد پر کی گئی رائے شماری کے نتائج کے مطابق اڑسٹھ فیصد امریکیوں کو وبا سے متعلق ٹرمپ کے بیانات پر یقین نہیں جب کہ سڑسٹھ فیصد کے خیال میں ٹرمپ نے وبا سے نمٹنے میں سست رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔اس سے قبل اے بی سی اور یپسوس کی رائے شماری کے مطابق وبا پھوٹنے کے شروع میں ٹرمپ اور ان کی حکومت کی شرح حمایت پچپن فیصد تک تھی جو بعد میں گر کر دس جولائی کو تینتیس فیصد رہ گئی ۔
امریکہ کی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق کووڈ-۱۹ وبا پر قابو پانے کے لیے دو ہزار اکیس میں امریکہ کو ماہانہ بیس کروڑ ٹیسٹ کرنا ہوں گے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں ٹیسٹ صلاحیت کی کمی کی وجہ سےمصدقہ کیسز کا بڑی حد تک کم اندازہ لگایا گیا ہے۔