انسانی حقوق کے تحفظ کےبہتر اقدامات وبا کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر

2020-09-15 17:01:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ نے 14 تاریخ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے بہتر اقدامات اس وبا کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وبا کے دوران ، کچھ ممالک میں نسبتاً بہتر طبی نگہداشت اور معاشرتی تحفظ کے نظام نے وبا کے دوران لوگوں کے بنیادی حقوق کی بہتر ضمانت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

بیچلیٹ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 45 ویں اجلاس کے پہلے روز انسانی حقوق کے تحفظ پر نوول کورونا وائرس کی وبا کے اثرات کے بارے میں ایک سمپوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک کے کامیاب طرز عمل سے یہ پتہ چلتا ہے کہ صرف معاشرتی تحفظ کا ایک مکمل نظام ہی وبا کے مقابلے میں کلید ی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وبا نے کچھ ممالک میں موجود دیرینہ عدم مساوات کو بھی بے نقاب کردیا ہے ۔ لہذا، متعلقہ ممالک کو ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے لئے عملی اقدامات اختیار کرنے چاہییں۔


شیئر

Related stories