سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی مدت میں توسیع کردی

2020-09-16 10:00:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پندرہ تاریخ کو قرارداد نمبر 2543 منظور کی ، جس میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع یعنی 17 ستمبر 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ قرارداد میں رواں ماہ کی 12 تاریخ کو قطر کے شہر دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گنگ شوانگ نے ووٹنگ کے بعد کہا کہ چین اس قرارداد کا خیرمقدم کرتا ہے۔بین الافغان مذاکرات حال ہی میں شروع ہوئے ہیں ، اور افغانستان میں امن عمل نے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ چین فریقین سے اپیل کرتاہے کہ امن مذاکرات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد افغان مسئلے کا موثر سیاسی حل تلاش کر یں ۔


شیئر

Related stories