اقوام متحدہ کی پچہترویں جنرل اسمبلی کا آغاز

2020-09-16 10:49:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق پندرہ ستمبر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کی چوہترویں جنرل اسمبلی کی اختتامی اور پچہترویں جنرل اسمبلی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

پچہترویں جنرل اسمبلی کے چیرمین وولکان بوزکر نے اپنا حلف اٹھایا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسداد وبا کے عالمی تعاون کا فروغ ، کثیرالطرفہ پسندی اور انسانی حقوق کا تحفظ،دو ہزار تیس کے پائیدار ایجنڈے اور قابل تجدید ترقیاتی اہداف کی تکمیل اور صنفی مساوات کا قیام اپنی مدت تعیناتی میں میری اہم ترجیحات ہوں گی ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ اقوام متحدہ کو صحت عامہ کے نظام کی حمایت کو مزید مضبوط بنانا چاہیئے۔ کووڈ-۱۹ کے علاج کے نئے طریقوں اور ویکسین کی تیاری اور منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا چاہیئے۔ جنرل اسمبلی امن و سلامتی ، تحفیف اسلحے ، انسانی حقوق ، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی سمیت عالمی چیلنجوں سے نمٹنا جاری رکھے گی۔


شیئر

Related stories