اس وقت اقوام متحدہ ماضی کے کسی بھی دورسے زیادہ اہم ہے ، چین ایک ذمہ دار رکن ملک ہے ،چیئرمین جنرل اسمبلی

2020-09-16 16:57:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد باندے نے حال ہی میں ایک خصوصی میڈیا انٹرویو میں کہا کہ "اس وقت اقوام متحدہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔"انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر وبا کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے، عالمی امن وسلامتی کے تحفظ وترقی کو فروغ دینے اور انسانی حقوق کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں اقوام متحدہ نمایاں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس عالمی ادارے میں چین کے کردار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چین عالمی برادری کا اہم رکن ہے ۔ چین ہمیشہ جنرل اسمبلی کی خدمات کی حمایت کرتا ہے اور یہ ایک ذمہ دار رکن ملک ہے ۔

وبا کے سامنے یک طرفہ عمل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک وبائی امراض سے تنہا نہیں نمٹ سکتا ۔ کوئی بھی ایسا خیال رکھنے والا ملک جو خود ہی ترقی کرنے کی کوشش کرتا ہے ، یا خود کو "اعلیٰ" مانتا ہے اور مراعات کے حصول کی جستجو کرتا ہے ، وہ پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔


شیئر

Related stories