دنیا میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی
2020-09-18 09:56:43
امریکہ کی جوہانس ہاپکنس یونیورسٹی کی سترہ تاریخ کو جارکردہ اعدادوشمار کے مطابق مشرقی امریکی وقت کے مطابق سترہ تاریخ کی شام چھ بج کر بائیس منٹ تک دنیا میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی کل تعداد تین کروڑ سے زائد ہو چکی اور اموات کی کل تعداد 943203 ہوگئی۔
امریکہ سب سے زیادہ مصدقہ کیسز اور اموات کی تعداد کا حامل ملک ہے جہاں مصدقہ کیسز کی تعداد 6669322 جب کہ اموات کی تعداد 197554 ہے۔اس کے علاوہ بھارت ،برازیل اور روس سمیت متعدد ممالک میں مصدقہ کیسز کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
جوہانس ہاپکس یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اٹھائیس جون کو مصدقہ کیسز کی تعداد ایک کروڑ جبکہ دس اگست کو دو کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ایک کروڑ سے دو کروڑ تک 43 دن لگے جب کہ دو کروڑ سے تین کروڑ ہونے میں 38 دن لگے ہیں۔