جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے خزانہ و وزرائےطبی امور کی مشترکہ ویڈیو کانفرنس
جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے خزانہ اور وزرائے طبی امور کی مشترکہ ویڈیو کانفرنس سترہ تاریخ کو منعقْد ہوئی ۔ اجلاس میں عالمی وبائی امراض کی روک تھام اور ردعمل کے کاموں میں موجود خامیوں اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بحث کی گئی او ر اس حوالے سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ۔ چینی وزیر خزانہ لیو کھون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تین نکاتی تجاویز پیش کیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اس وبا کے خلاف عالمی جنگ میں ڈبلیو ایچ او کے قائدانہ کردار کی حمایت جاری رکھے گا ، جی 20 ایکشن پلان پر عمل درآمد کی حمایت کرے گا ، اور وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لئے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جائے ۔ مختلف ممالک میں صحت عامہ کی سرمایہ کاری میں اضافے کی بنیاد پر ، ترقی یافتہ ممالک کو اپنے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے تاکہ ترقی پزیر ممالک کو مزید مالی مدد فراہم کی جائے ۔ علاوہ ازیں جامع اشتراک کو فروغ دیتے ہوئے طب و صحت کے شعبے میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔