ستمبرکے پیانگ یانگ مشترکہ اعلامیے کی پاسداری کی جائے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان
ستمبر کے پیانگ یانگ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ، جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے انیس تاریخ کو سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ ستمبر کے پیانگ یانگ مشترکہ اعلامیے میں دونوں فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی پاسداری کی جانی چاہیے۔
مون جےان نے کہا کہ دو سال قبل ، انہوں نے اور شمالی کوریا کے رہنمائے اعلی کم جونگ ان نے مشترکہ طور پر جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے اور یہاں پر قیام امن کی خواہش ظاہر کی تھی۔ دونوں ممالک نے فوجی میدان میں ایک ٹھوس اور عملی معاہدہ طے کیا۔ تب سے دونوں فریقوں کے درمیان کوئی مسلح تصادم نہیں ہوا ہے۔ یہ "انتہائی قابل قدر پیشرفت" ہے۔
مون جے ان نے کہا کہ اگرچہ مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر تیزی سے عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ، تاہم جنوبی کوریا امن کے حصول کا پختہ عزم رکھتا ہے۔