کثیرالجہتی کے دفاع کے لیے متحد ہو جائیں اور مل کر چیلنجوں کا مقابلہ کریں :اقوام متحدہ

2020-09-20 19:06:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کووڈ -۱۹ کی وبائی صورتِ حال ابھی بھی قابو میں نہیں اآئی ہے ، یہ وائرس ابھی بھی پھیل رہا ہے اور یکطرفہ پسندی کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے ۔اس سلسلے میں ، عالمی برادری مرکزی دھارے میں ، کثیرالجہتی کا دفاع کرنے اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی آواز بلند کر رہی ہے۔ ۱۸ ستمبر کو منعقدہ اقوامِ متحدہ کے "پائیدار ترقی کے اہداف کے لمحے" کے اعلی سطحی پروگرام میں ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر ،بوزکر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ وبائی صورتحال میں عالمی برادری کو مزید متحد ہو کر متفقہ طور پر چیلنجوں کا جواب دینا ہے اور پیچھے ہٹنے کے عمل کو روکنا چاہیے۔

انتونیو گوتریس نے اسی دن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہینوں اور سالوں میں مختلف ممالک کی طرف سے کیے جانے والے فیصلوں کے پائیدار ترقی کے لیے اقوامِ متحدہ کے2030 کے ایجنڈے کو شیڈول کے مطابق پورا کرنے یا نہ کرنے پر گہرے اثرات مرتب ہو ں گے ۔ موجودہ وبائی حالت میں ، تمام ممالک کو متحد ہونے ، کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کاعہد کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنی تقریر میں ، اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر ،بوزکر نے بھی اسی بات پر زور دیا کہ وبا کو پھیلنے سے روکنا اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانا تمام ممالک کی مشترکہ ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے اب تک کبھی ایسا دور نہیں آیا تعاون اور بات چیت اس حد تک ناگزیر ہو جائے کہ جتنی آج کے دور میں ہے اور اسی کے لئے اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔


شیئر

Related stories