امریکی حکومت کی جانب سے وی چیٹ پر پابندی کے خلاف امریکی عدالت کا حکم امتناعی
2020-09-21 14:20:48
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں "وی چیٹ فیڈریشن" اور دیگر اداروں کی کاوشوں کی وجہ سے ، کیلیفورنیا کی ضلعی عدالت کے جج نے اسی روز عارضی طور پر ایک حکم امتناعی جاری کیا۔ جس میں امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے وی چیٹ کے بیرون ملک ورژن پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی وزارت تجارت کے متعلقہ حکم نامے کے مطابق ایپل اور گوگل سٹور سے وی چیٹ کو ہٹایا جانا تھا۔
امریکی ضلعی عدالت کے جج لارل بیلر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ واضح کرے کہ وی چیٹ سے امریکی قومی سلامتی کو کون سے نام نہاد خطرات درپیش ہیں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی کے حکم نامے میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وی چیٹ پر پابندی سے امریکہ کی حفاظت کیسے ہوگی۔
فی الحال ، امریکی محکمہ تجارت نے اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔