امریکہ کی جانب سے ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ درست نہیں، عالمی برادری
یورپی یونین کے خارجہ اور سلامتی امور کے اعلیٰ نمائندے اور ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق جامع معاہدے پر مشترکہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر جوزف بوریل نے 20 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایسا کوئی بھی عمل اس معاہدے کے فریقین کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے ہی یکطرفہ طور پر 2018 میں ایران کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوچکا ہے اور اب وہ اس معاہدے کا فریق نہیں ہے۔ بوریل نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے سے متعلق مشترکہ کمیشن کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے ، وہ اس بات کی یقین دہانی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے کہ تمام فریق ایران کے جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں اور مکمل طور پر نافذ کریں۔ یہ معاہدہ عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کی کلید ہے اور علاقائی اور عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے میں معاون ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نے 20 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے ، ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کے یکطرفہ عمل پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات کی "کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔"