ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا،حسن روحانی

2020-09-21 14:42:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 19 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے مطابق ایران پر پابندیوں کو فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ پومپیو نے مزید دھمکی دی کہ امریکہ اگلے چند روز میں پابندیوں کے نفاذ کے سلسلےمیں مزید اقدامات کا اعلان کرے گا اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک متعلقہ پابندیوں کو یقینی بنانے میں ناکام رہے تو انھیں "نتائج" کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران پر امریکی پابندیوں کے اعلان پر ایرانی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پابندیوں کے اقدام پر یقینی شکست ہوگی۔ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی دباؤ کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پابندیوں کے فیصلے پر عالمی برادری کے منفی ردِعمل کا سامنا ہوگا، ایران امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکہ ایرانی عوام کےحقوق اور عالمی قوانین کا احترام کرے، سلامتی کونسل کے ارکان امریکی فیصلے کے خلاف مزاحمت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ 2015 کے جوہری معاہدے پر فریقین عمل کریں تو ایران بھی مکمل پاسداری کو تیار ہے۔


شیئر

Related stories