مختلف ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کا مطالبہ : اقوام متحدہ کا اجلاس

2020-09-22 10:51:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ نے اکیس تاریخ کو نیویارک کے ہیڈ کوارٹرز میں اپنی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سربراہی کانفرنس منعقد کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ایک سو سے زائد رکن ممالک اور مبصر ممالک کے رہنماوں سمیت بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقاریر کیں ۔

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدرولکان بوزکر نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ اقوام متحدہ نے گزشتہ 75 سالوں میں مختلف ممالک کے اقدامات کو مربوط کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی ہے اور بین الاقوامی تحفیف اسلحہ کے نظام کےقیام ، دنیا بھر میں قیام امن کے آپریشنز اور شہریوں کی حفاظت سمیت متعدد میدانوں میں کامیابیاں حاصل کیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتوریز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت بنی نوع انسان کو مختلف سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں شدت اختیار کررہی ہیں ، غربت کی شرح ایک بار پھر بڑھ رہی ہے ، جیو پولیٹیکل صورتحال تناؤ کا شکار ہے ، اور نوول کورونا وائرس کے وبائی مرض نے دنیا کی بے بسی کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ موثر کثیرالجہتی نظام کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں "اقوام متحدہ کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے اعلامیہ" کی منظوری دی گئی ۔ اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بنی نوع انسان کو درپیش چیلنجوں کا آپس میں باہمی تعلق ہے اور اس کا مقابلہ صرف کثیرالجہتی نظام کو فروغ دے کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ کووڈ - ۱۹ کی وبا نے ایک بار پھر لوگوں کو اس بات کی یاد دلائی ہے کہ زیادہ مساوی ، زیادہ لچکدار اور زیادہ پائیدار دنیا کی تعمیر نو کے لیے کثیر الجہتی ایک انتخاب نہیں ، بلکہ ایک ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories