دو ہزار اکیس کے آخر تک کووڈ-۱۹ کی دو ارب ویکسین فراہم کی جائیں گی، عالمی ادارہ صحت

2020-09-22 11:01:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے اکیس تاریخ کو جنیوا میں منعقدہ کووڈ-۱۹ کے بارے میں رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے خلاف تقریباً دو سو اقسام کی ویکسین کلینیکل یا حتمی آزمائشی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور 2021 کے آخر تک 2 ارب ویکسینز فراہم کرنے کا ہدف طے کیا گیاہے۔ تاہم"کووڈ-۱۹ سے لڑنے کے لیے "ٹولز ایکسلریٹر" نامی بین الاقوامی تعاون کے اقدام کو وسعت دینے کے لئےاب بھی پینتیس ارب امریکی ڈالر کی فنڈنگ درکار ہے۔

اسی روز پریس کانفرنس میں ، ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے چین کے کووڈ-۱۹ کے خلاف ویکسین کے تحقیقی منصوبے پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں ، چین کے پاس ویکسین کی تیاری اور تحقیق کا ایک موثر منصوبہ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی منصوبے کے تحت چین میں ویکیسن کی تیاری موثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور ہم اس پر قریبی توجہ دے رہےہیں۔


شیئر

Related stories