اتحاد عالم وقت کی اہم ضرورت ہے، اقوام متحدہ کا سروے

2020-09-22 11:03:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی جانب سے 21 تاریخی کو " عالمی مکالمے کی اہمیت" کے موضوع پر کئے گئے سروے کے نتائج جاری کئے گئے۔ سروے میں شریک 87 فیصد شرکا کی رائے میں عالمی چیلنجوں کا مقابلے کرنے کے لئے عالمی اتفاق رائے بہت ضروری ہے۔ شرکا کی اکثریت کے خیال میں نوول کرونا وائرس کی وبا نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اور زیادہ بڑھا دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اس سال جنوری میں بنی نوع انسان کے مستقبل کے امکانات کے بارے میں عالمی سطح پر مکالمے اور سروے کی سرگرمی کا آغاز کیا۔ 21 تاریخ تک ، دنیا بھر کےتقریباً تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ 10 لاکھ سے زیادہ افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 60 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ دنیا کو رہنے کے لئےایک بہتر جگہ بناتا ہے ، اور 74فیصد اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ بڑےچیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ناگزیر ہے۔سروے کے شرکا کو امید ہے کہ اقوام متحدہ 21 ویں صدی میں مزید فعال ، شفاف ، ذمہ دار انہ اور موثر کردار ادا کرے گا۔


شیئر

Related stories