اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے اعلامیے کی منظوری

2020-09-22 16:12:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اقوامِ متحدہ کی پچھترویں سالگرہ منانے کے لیے سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا اور اقوام متحدہ کی75ویں سالگرہ کے اعلامیے کی منظوری دی۔ اعلامیے میں پائیدار ترقی، تحفظ ماحول، امن ، انصاف اور صنفی مساوات کے عزم کی توثیق کی ۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے رہنماوں اور حکومتی سربراہان نے کہا کہ کسی بھی عالمی تنظیم کو اقوامِ متحدہ جیسی قانونی حیثیت ، پبلک اپیل کی صلاحیت اور اثرو رسوخ حاصل نہیں ہے۔ اعلامیے میں کثیرالجہت پسندی اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیہ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر بروقت اور جامع انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا، مختلف ممالک پر زور دیا جائے گا کہ "پیرس معاہدہ " کے مطابق گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے حوالے سے اپنے اپنے وعدوں کو پورا کریں ۔

اعلامیے میں عسکری تصادم اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز کو پرامن طریقے سے حل کیے جانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ بین لاقوامی قانون پر عمل درآمد کرنے اور انصاف کے تحفظ کرنے کا عزم کرتے ہوئے یہ عہد کیا گیا ہے کہ تشدد، انسانی حقوق کی خلاف ورزی، بدعنوانی، امتیازی سلوک ، غربت ،تعلیم اور روزگار کی کمی سمیت عدم مساوات کی بنیادی وجوہات کو ختم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل تعاون اور اصلاحات کے ذریعے اقوام متحدہ کو بہتر بنانے کا عہدبھی کیاگیا ہے۔


شیئر

Related stories