اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کا آغاز
بائیس ستمبر کواقوام متحدہ کے نیویارک میں واقع صدر دفتر میں 75 ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث کا آغاز ہوا جس میں کووڈ-۱۹ کی وبا، 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم بین الاقوامی امور پر ایک سو ستر ممالک کے رہنما اور حکومتی سربراہان خطاب کررہے ہیں۔
اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے سربراہ وولکان بوزکرنے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف ممالک کو کثیرالجہتی کے استحکام کے لیے خدمات سرانجام دینی چاہئیں اور کثیرالجہتی سے حاصل کردہ کامیابیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال میں تمام ممالک کو تنازعات چھوڑ کر کثیرالجہتی پر قائم رہتے ہوئے اس عالمی مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔
وولکان بوزکرنے اپنی مدتِ صدارت میں کثیرالجہتی ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایجنڈے، پاِئیدار ترقی کےہدف اور صنفی مساوات کو ترجیح دی اور رکن ممالک سے حمایت کی اپیل کی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں مختلف ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔