کووڈ-۱۹ کی وبا سے عالمی سطح پر مزدوروں کی آمدنی میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے، آئی ایل او
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جانب سے 23 تاریخ کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کووڈ-۱۹ کی وبا پوری دنیا کے مزدوروں کی اجرت میں نمایاں کمی کا باعث بنی ہے۔
رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں ، 2020 کی پہلے تین سہ ماہیوں میں عالمی سطح پر مزدورں کی آمدنی میں 10.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، یہ کمی پینتیس کھرب امریکی ڈالرز کے مساوی ہے۔ان اعداد و شمار میں حکومتی کے اقدامات کے ذریعہ فراہم کردہ امدادی رقوم شامل نہیں ہیں۔ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں مزدوروں کی آمدنی سب سے زیادہ کم ہوئی ، ان ممالک میں یہ کمی 15.1فیصد تھی۔ علاقائی نقطہ نظر سے ، امریکی خطہ 12.1فیصد کی کمی کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترقی پزیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے مزدور ، خاص طور پر غیر رسمی ملازمت والے ، گزشتہ بحرانوں کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یقین ظاہر کیا گیا ہے کہ مالی سرگرمیو ں کی بحالی سے مزدور مارکیٹ پر وبا کے اثرات کو مؤثر طریقے سے ختم کیا جاسکتا ہے۔