عالمی ادارہِ صحت کی " انفو ڈیمک " کو روکنے کی اپیل
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک پروگرام کے دوران ، عالمی اداررہِ صحت اور تمام شراکت دار تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سائنس کی بنیاد پر طبی معلومات کو فروغ دینے اور افواہوں سے نمٹنے کے لیے " قومی ایکشن پالان" ترتیب دیں ۔
عالمی ادارہِ صحت کے ڈائیریکٹر جنرل ٹیدروس ادھانوم گیبرئیسس نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کمپنیز ، سول سوسائٹی، محققین اور تمام شعبہِ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اس " انفو ڈیمک " کو روکنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ جس طرح سے یہ وبا تیزی سے پھیلی ہے اسی طرح سے غلط معلومات اور افواہیں بھی پھیل رہی ہیں اور یہ بھی اس وبا کی طرح ہی خطرناک ہو سکتی ہیں ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کس طرح لوگوں نے غلط معلومات کی بنا پر زہریلے کیمیکل اور خود سے ہی اپنے علاج کے لیے خطرناک ادویہ کو استعمال کر کے خود کو نقسان پہنچایا ۔ انہوں نے پالیسی سازوں اور اداروں کو متنبہ کیا کہ اگر غلط معلومات کے اس پھیلاو کو نہ روکا گیا تو عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا اور موثر ترین ویکسین بھی آجائے تو وہ بے کار جائے گی ۔