امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ستر لاکھ سے متجاوز

2020-09-26 16:23:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکہ کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے پچیس تاریخ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد7005746 ہو چکی ہے۔ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد203,240ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ امریکہ اس وقت کووڈ۔۱۹ کے باعث مصدقہ مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں سرفہرست ہے۔کیلی فورنیا ،ٹیکساس ،فلوریڈا اور نیو یارک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ جارجیا الیناوئس ،ایری زونا ،شمالی کیرولینا اور نیو جرسی ریاستوں میں بھی مصدقہ مریضوں کی تعداد ،دو لاکھ سے زائد ہے۔نو اگست کو امریکہ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ چکی تھی جبکہ صرف بائیس روز بعد اکتیس اگست کو یہ تعداد ساٹھ لاکھ اور اب پچیس روز بعد مزید دس لاکھ کے اضافے سے ستر لاکھ ہو چکی ہے۔


شیئر

Related stories