وبائی صورتحال پرموثر انداز میں قابو نہ پایا گیا تو دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بیس لاکھ سے زائد ہونے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

2020-09-28 10:46:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس ستمبر کو کووڈ-۱۹ کی وبا کے حوالے سے منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت نے مختلف ممالک میں وبائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر وبائی صورتحال پر موثر انداز میں قابو نہ پایا گیاتو دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد بیس لاکھ سے زائدہونے کا خطرہ ہے۔

علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ وائرس لیب میں تیار نہیں کیا گیا بلکہ قدرتی طور پر پیدا ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائیریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریس نے وائرس کے حوالے سے الزمات لگانے کی روش ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی اور بدنام کرنے کی یہ کوششیں وائرس کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہیں۔

اس وقت وبا کے پھیلاو کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے مختلف ممالک مثبت اقدامات اختیار کررہے ہیں۔دنیا بھر میں ویکسین کی تیاری کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 189 ویکسینز پرتحقیق جاری ہے۔چین انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے میں بھی مصروف ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وہ چین کے ساتھ "کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے عملی منصوبے " پر تعاون کررہا ہے اور معلومات بھی بانٹ رہاہے تاکہ ویکسین بین الاقوامی معیار کے مطابق ہو۔


شیئر

Related stories