چین کی نئی بنیادی تنصیات کی تعمیر ،عالمی معیشت میں معاون ہے۔غیر ملکی میڈیا
وبا پر کامیابی سے قابو پانےکےساتھ ہی ، چین کا معاشی انجن ایک بار پھر تیزی سے چل رہا ہے۔ چینی حکومت نے ملک میں نئی بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے منصوبوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ، جس سے نا صرف مقامی طور پر روزگار کے متعدد مواقع پیدا ہوئے ہیں ، بلکہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں استعمال ہونے والے لوہے ، نکل ، تانبے اور زنک جیسی صنعتی دھاتوں کی مانگ میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ چینی معیشت کی مستحکم بحالی کی بدولت چین کی بنیادی تنصیبات کی تعمیر زوروں پر ہے ، حال ہی میں ، دھات کی کان کنی کی عالمی صنعت کو عمومی طور پر بے حد فائدہ ہوا ہے ، اور عالمی معاشی کارکردگی توقع سے زیادہ بہتر ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ، عالمی معاشی بحالی توقع سے کہیں بہتر رہی ہے ۔اس میں ، چینی معیشت کی بحالی نے خاص طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چینی حکومت نے ایسے معاشی منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ، جو مختصر مدت میں مارکیٹ کی طلب کو متحرک کرتے رہیں گےاور عالمی معیشت میں نئی جان ڈالیں گے ۔
"وال اسٹریٹ جرنل" نے اطلاع دی ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے ، تانبے کی عالمی کھپت میں نصف حصہ چین کا ہے۔ تانبے کی حالیہ بین الاقوامی قیمت پچھلے دو سالوں میں ایک نئی بلند سطح پر آگئی ، خاص طور پر اس وجہ سے کہ اگست میں چین کی معیشت کی بحالی برقرار رہی ، اور چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں صنعتی دھاتوں کے استعمال میں مسلسل اضافہ برقرار رہا ہے۔