امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ دونوں کووڈ۔۱۹ کا شکار ہو گئے

2020-10-02 15:43:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو تاریخ کو ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں تصدیق کی کہ وہ اور اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کووڈ۔۱۹ سے متاثر ہو چکے ہیں اور وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔امریکی صدر اور اُن کی اہلیہ نے ٹرمپ کی مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو جمعرات سے ہی قرنطین کر لیا ہے ۔ہکس صدر ٹرمپ کے ہمراہ حالیہ دنوں فضائی سفر میں بھی موجود تھیں۔ وائٹ ہاوس کے معالج سین کانلی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور خاتون اول دونوں فی الحال بہتر ہیں اور دونوں صحت یابی تک وائٹ ہاوس میں ہی قیام کریں گے۔انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ صدر ٹرمپ اپنی سرکاری مصروفیات جاری رکھ سکیں گے۔


شیئر

Related stories