عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کووڈ۔۱۹ سے نمٹنے کے لیے عالمی اتحاد کی اپیل
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی75 ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب میں کووڈ۔۱۹ سے نمٹنے کے لیے عالمی اتحاد اور فوری اقدامات پر زور دیا۔ ڈبلیو ایچ او اور اس کے شراکت داروں کے درمیان حال ہی میں کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں فوری ٹیسٹنگ کے لئے 120 ملین کورونا وائرس اینٹی جن ریپڈ ٹیسٹ ری ایجنٹس فراہم کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیےمزید 35 بلین ڈالرز درکار ہیں۔ اگر پوری فنڈنگ مل جاتی ہے تو اس منصوبے کی بدولت کووڈ۔۱۹ پر قابو پانے میں مدد ملے گی ،عوام کا اعتماد بحال ہو گا اور تیزی سےاقتصادی بحالی میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل عالمی دارہ صحت نے چوبیس اپریل کو انسداد وبا کے عالمی تعاون کے لیے وسائل کی فراہمی پر مبنی ایک انیشیٹو لانچ کیا تھا ، جس کا مقصد کووڈ۔۱۹ ویکسین کی تیاری سمیت ، ویکسین ، طریقہ علاج اور تشخیصی آلات کی منصفانہ تقسیم کو فروغ دینا ہے۔