ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کی ایک مرتبہ پھر ، وبا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل
دو اکتوبر کو ، عالمی ادارہ صحت نے جنیوا ہیڈ کوارٹر میں وبا سے متعلق پریس کانفرنس منعقد کی ۔جس میں ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبرئیسس نے ایک مرتبہ پھر تمام ممالک پر زور دیا کہ ،ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، متحد ہو کر اس وبا کا مقابلہ کیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں وبا اب بھی پھیل رہی ہے ، ہر ہفتے دنیا میں تقریباً 2 ملین نئے واقعات پیش آتے ہیں ، اور مجموعی اموات 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں، ہم اس پر غمزدہ ہیں ۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کسی بھی ملک میں وبا کس مرحلے میں ہے ، اس وبا سے لڑنے میں ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ ہم نے پوری دنیا میں دیکھا ہے کہ مضبوط قیادت ، واضح اور جامع حکمت عملیوں ، مستقل رابطے اور لوگوں کی شراکت کے ساتھ ، حالات کو بدلنے میں کبھی دیر نہیں لگتی۔ یہ وقت موجودہ وبا کے خلاف جنگ کا ایک اہم دور ہے۔ ہم تمام عالمی رہنماوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اہداف مقرر کرتے ہوئے اقدامات اٹھائیں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحت کا نظام اور عملہ محفوظ رہے اور جانیں بچائے۔ ہم سب کے لیے اس مقصد کو حاصل کرنے کا تیز ترین ذریعہ اتحاد ہے۔