افغانستان میں طالبان کے خودکش حملے میں ۱۵ افراد ہلاک

2020-10-04 15:36:17
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہفتہ کے روز افغانستان کے مشرقی صوبے ننگھار میں ضلعی دفتر کے سامنے طالبان کے ایک خودکش حملے میں کم ازکم ۱۵ افراد ہلاک اور ۴۲ زخمی ہوگئے۔

مقامی حکومت کے ترجمان عطاء اللہ نے سنہوا کو بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دہشت گرد نے بارود سے بھرامنی ٹرک ضلع شنور میں مرکزی ضلعی دفتر کے قریب واقع خفیہ ایجنسی کے دفتر کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا ۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے چودہ عام شہریوں میں ایک خاتون اور چار بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں چار فوجی بھی شامل ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

ایک مقامی سرکاری اہلکار نے سنہوا کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد پانچ تھی۔

صوبائی ذرائع کے مطابق اسی نوعیت کے ایک اور واقعے میں صوبہ خوست میں خفیہ ایجنسی کے دو ہلکاروں کو ہلاک کیاگیا۔

ایک ایسے وقت میں جب طالبان کے نمائندوں اور افغان حکومت کے وفد کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات جاری ہیں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیاہے۔


شیئر

Related stories