امریکہ میں وبا سے معاشرتی تقسیم میں تیزی
امریکہ کی وزارت محنت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چھبیس ستمبر تک اسی ہفتے بےروزگاری الاونس کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ سینتیس ہزار تک جا پہنچی۔چین کے جدید بین الاقوامی تعلقات کے انسٹی ٹیوٹ کی محقیق چھین فنگ ینگ نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ کی وبا نے امریکہ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو تو بڑھا ہی دیا ہے،مختلف قومیتوں کے درمیان فرق میں بھی نمایاں اضافہ کیاہے ۔
امریکی میڈیا سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق وبا کے باعث امریکہ میں نسلی عدم مساوات کی صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے۔لاطینی امریکہ اور افریقہ النسل خاندانوں کےاقتصادی مشکلات کے شکار ہونے کا تناسب بالترتیب 72 اور 60 فیصد بنتاہے ۔یہ تناسب سفید فام افراد کی کووڈ-۱۹ سے متاثر ہونے اور ہلاک ہونے سے کافی زیادہ ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے ۴۵ ویں اجلاس کے دوران وبا کے انسداد میں امریکہ میں عیاں نظامی نسلی امتیاز مختلف فریقوں کیلئے تشویش کا باعث بنا۔
چین کی سیاسیات اور قانون کے مطالعے کی جنوب مغربی یونیورسٹی کے اسکالر چو اینگ کے خیال میں موجودہ دنیا دو "وائرس"سے متاثر ہو رہی ہے ایک قدرتی وائرس یعنی کورونا وائرس جب کہ دوسرا امریکہ کا پیدا کردہ عالمی نسل پرستی کا وائرس ہے۔