برطانیہ اور یورپ کے رہنماؤں کی ٹیلی فونک بات چیت
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین نے ہفتے کے روز ٹیلی فونک بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا کہ نمایاں اختلافات دور کرنے کے لیے بریگزٹ مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اسی دن دونوں فریقوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وان ڈیر لیین اور جانسن نے اتفاق کیا کہ کسی بھی ایسے ممکنہ معاہدے پر پہنچنا بہت ضروری ہے ، جو دونوں فریقوں کے مابین مستقبل کے اسٹریٹجک تعلقات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے ۔
بیان میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ ہفتوں میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے ، تاہم ماہی گیری ،مساوی مسابقتی ماحول اور انتظام کے شعبوں میں نمایان اختلافات موجود ہیں۔ دونوں فریقوں کے رہنماؤں نے چیف مذاکرات کاروں کو ہدایت کی کہ وہ ان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ رہنما بریگزٹ مذاکرات کے بارے میں باقاعدہ بات کریں گے۔