امریکی صدر ٹرمپ کی ہسپتال سے وائٹ ہاؤس واپسی
2020-10-06 15:33:35
امریکی صدر ٹرمپ ، جن کا کووڈ۔۱۹کا علاج چل رہا ہے ،پانچ تاریخ کی شام کو ہسپتال سے وائٹ ہاؤس واپس چلے گئے تاہم ان کی طبی ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ابھی صحت یاب نہیں ہوئے ۔
لائیو ویڈیو میں ٹرمپ کو ماسک لگا کر میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے گیٹ سے باہر نکلتے ہوئے، صدارتی ہیلی کاپٹر کے پاس جاتے ہوئے اور طیارے میں سوار ہوتے ہوئے دکھا یا گیا ہے۔ وائٹ ہاوس پہنچنے کے بعد ، ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بالکونی پہنچتے ہیں، جہاں وہ اپنا ماسک اتارتے ہیں، اور میڈیا تصاویر کیلئے رک جاتے ہیں ۔واپسی کے پورے سفر کے دوران ، ٹرمپ نے صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔
دو تاریخ کو ٹرمپ نے تصدیق کی کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا کووڈ -۱۹ میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ جس کے بعد اسی دن کی شام کو ان کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔