افغانستان میں درجنوں طالبان کا ہتھیار ڈال کر جنگ سے دستبردار ی کا اعلان

2020-10-06 15:34:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کے شمالی صوبے سوری پل پولیس کے بیان کے مطابق صوبے کے ضلع کو ہستان میں ایک سو پچاس طالبان نے ہتھیار ڈال کر جنگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دستبردار ہونے والوں میں احمد مرادی، خادم رزمندا اور حامد صدیقی سمیت کئی اہم طالبان کمانڈر شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دستبرداری متعلقہ ضلع میں دو دن سے بڑے پیمانے پر جاری

دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے آپر یشن کے دوران آئی ہے۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران کئی دیہات سے حکومت مخالف عسکریت پسندوں کا صفا یا کردیا گیاہے۔


شیئر

Related stories