عالمی تجارتی تنظیم کی رواں سال اشیاء کی عالمی تجارت میں 9.2 فیصد کمی کی پیش گوئی
2020-10-07 16:34:36
عالمی تجارتی تنظیم نےچھ تاریخ کو "عالمی تجارتی اعداد و شمار اور آؤٹ لک" کے بارے میں ایک تازہ ترین رپورٹ جاری کی۔جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال اشیاء کی عالمی تجارت 9.2٪ تک سکڑ نے کا خدشہ ہے ، تاہم عالمی تجارت کی کارکردگی توقع سے بہتر رہے گی۔رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2021 میں اشیاء کی عالمی تجارت میں 7.2 فیصد اضافے کی توقع ہے تاہم پھر بھی تجارت کا پیمانہ وبا سے پہلے کے مقابلہ میں بہت کم ہوگا۔
عالمی تجارتی تنظیم نے رواں سال اپریل میں جاری ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ وبا کی وجہ سے رواں سال عالمی تجارت میں 13 فیصد سے 32 فیصدکمی کا خدشہ ہے ۔