جی 20 کا سیاحت کے فروغ کا عہد
2020-10-08 15:24:39
جی 20 گروپ کے وزراء سیاحت نے سات تاریخ کو ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کا عہد کیا تاکہ عالمی پائیدار ترقی میں سیاحت کی صنعت کی شراکت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔
اس دن کے اجلاس کی میزبانی جی 20 گروپ کے موجودہ چیئرمین سعودی عرب نے کی۔اجلاس میں جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی 20 سیاحت کی صنعت کی بحالی کو فروغ دے گا ، سیاحت کی صنعت کو ایک کلیدی اور لچکدار صنعت کی حیثیت سے مزید ترقی دی جائے گی، اور وبا کے بعد عالمی معیشت کی بحالی میں تیزی لانے کے لئے سیاحت کی صنعت کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔