عالمی اقتصادی فورم کا سالانہ اجلاس اگلے سال مئی میں منعقد ہوگا

2020-10-08 15:26:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی اقتصادی فورم نے سات تاریخ کو اعلان کیا کہ دو ہزار اکیس کے لیے اس کا سالانہ اجلاس اگلے سال اٹھارہ تا اکیس مئی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس کا انعقاد ڈیووس کی جگہ بور جن سٹاک میں ہوگا ۔

سالانہ اجلاس کا موضوع "عالمی بحالی"ہوگا جس میں توجہ دنیا کو درپیش سنگین ترین چیلنجوں کے حل پر مرکوز رہے گی۔اجلاس میں شریک عالمی رہنما دنیا کیلئے اقتصادی روڈ میپ تیار کرتے ہوئے وبا کے بعد عالمی بحالی کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے اور مزید اشتراک پر مبنی ایک پائیدار سماج کی تشکیل کیلئے کوشش کریں گے ۔

سالانہ اجلاس آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے منعقد ہوگا۔


شیئر

Related stories