شمالی افغانستان میں مسلح جھڑپ کے دوران آٹھ عسکریت پسند ہلاک

2020-10-08 15:28:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

صوبائی پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ جمعرات کے روز شمالی افغانستان کے صوبے فریاب کے ضلع سبز پوش میں آٹھ عسکریت پسندوں کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کر دیا گیاہے۔

بیان کے مطابق طالبان نے رات کے پچھلے پہرمذکورہ ضلع کے انا بیگ گاوں میں پولیس کی ایک چوکی پر دھاوا بول دیا جس کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ جھڑپ کے دوران ایک مقامی شہری بھی زخمی بھی ہوا۔طالبان نے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


شیئر

Related stories