۲۰۲۰مالی سال میں امریکہ کے قومی قرضے جی ڈی پی سے تجاوز کرجائیں گے، امریکی میڈیا
2020-10-09 18:33:30
حال ہی میں امریکی میڈیا نے خبر دار کیا کہ موجودہ اندازے کے مطابق ،۲۰۲۰مالی سال میں امریکہ کے قومی قرضے جی ڈی پی سے تجاوز کرکے جی ڈی پی کے ۱۰۲فی صد بن جائیں گے۔ سی این این نے رپورٹ میں کہا کہ ۱۹۴۶ کے بعد یہ امریکہ کے قومی قرضے کی سب سے بڑی مقدار ہوگی۔اطلاعات کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران امریکہ کے قومی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ رواں سال وبا کے مقابلے کے لیے امریکہ کے قومی قرضوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ میڈیا نے بتایاکہ بڑے رقم کے قرضوں سے امریکہ کو مالی خطرات کا سامنا ہے ۔ اگر مستقبل میں وبائی اثرات میں مزید اضافہ ہوتاہے ، تو بہت سے امریکی شہریوں کے فلاح وبہود میں کمی کا امکان ہو گا۔