امریکی حکومت کی طرف سے ایران کے اٹھارہ بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

2020-10-09 18:35:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی حکومت نے آٹھ تاریخ کو ایران کے اٹھارہ بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسی دن امریکہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

امریکی وزیر خزانہ منوچن نےآٹھ تاریخ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے اٹھارہ بڑے بینکوں پر پابندیاں "امریکی ڈالر کے غیر قانونی استعمال" کو روکنے کے لئے امریکی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ بیان کے مطابق، ان بینکوں کے امریکہ کے اندر یا امریکہ کے کنٹرول میں موجود اثاثے ضبط کیے جائیں گے اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کی اجازت نہیں دی جائے گی. اس کے علاہ،45 دن کی عبوری مدت کے بعد، جو بھی مالیاتی ادارہ یا فرد مذکورہ اداروں کے ساتھ لین دین کرے گا ، تو اسے بھی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

اسی دن ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سوشل میڈیا پر امریکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نےوبا کے دوران درآمدی اشیائے خورد و نوش کی ایران تک ترسیل کے چینلز کو بند کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بھوک سے مارنے کی یہ کوشش "انسانیت کے خلاف جرم" ہے۔


شیئر

Related stories