نوبل امن انعام ۲۰۲۰ ورلڈ فوڈ پروگرام کے نام ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مبارکباد

2020-10-10 11:03:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو اکتوبر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دو ہزار بیس کا نوبل امن انعام جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کو وبا اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام میں رواں جذبہِ اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوراک کی حفاظت کےعالمی بحران سے نمٹنے کے لیے سب سے پہلے ورلڈ فوڈ پروگرام حرکت میں آیا ، اس کے اہل کار خطرات، مشکلات اور طویل فاصلوں کے باوجود بحران اور مصائب میں گھرے لوگوں ،بھوک سے نڈھال بچوں اور خاندانوں کے لیے خوراک بھیجتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کا آپریشن سیاسی دائرے سے ماورا ہے اور وہ انسانی ہمدردی کے تحت کارفرما ہے ۔اس کی بقا اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور عوامی عطیات پر منحصر ہے۔ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر، پوری دنیا کو اتحاد کے اس جذبے کی ضرورت ہے۔


شیئر

Related stories