آذربائیجان اور آرمینیا کا جنگ بندی پر اتفاق

2020-10-10 16:33:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

روس ، آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے 10 تاریخ کو ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق ، آذربائیجان اور آرمینیا نے ناگورنو-کاراباخ کے علاقے میں جنگ بندی کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری اس بیان کے مطابق متعلقہ فریقوں نے دس اکتوبر کو بارہ بجے سے ناگورنو -کاراباخ کے علاقے میں جنگ بندی کرنے اور ریڈکراس کی مدد سے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور ہلاک ہونے والوں کی باقیات کی حوالگی شروع کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے کیا ہے۔
واضح رہے کہ ستائیس ستمبر کو ناگورنو-کاراباخ کے علاقے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مسلح تصادم کا آغاز ہوگیا تھا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے اور فوجی کارروائی شروع کرنے میں پہل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

شیئر

Related stories