آرمینیا اور آذر بائیجان میں "ناکہ" کے علاقے میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز

2020-10-11 15:37:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان واقع ناگورنو-کاراباخ(ناکہ) کے علاقے میں جنگ بندی کے معاہدے پر مقامی وقت کے مطابق دس تاریخ بارہ بجے سے عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد ، دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے شروع کرنے کا الزام عائد کیا۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع کی ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد ہی آرمینی فوج نے آذربائیجان پرحملہ کیا اور اہداف پر گولہ باری کی۔ آرمینیائی وزارت دفاع کے ترجمان نے آزربائیجان کی فوج پر ناکہ کے علاقے میں اہداف پر گولہ باری کرکے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ دونوں فریقین نے دوسرے فریق کے الزامات کی تردید کی۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئترس نے 10 تاریخ کو اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ، جس میں تمام فریقین سے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے اور جنگ بندی کے مخصوص معاملات پر جلد سے جلد معاہدے تک پہنچنے پر زور دیا گیا ہے۔

ناکہ کا علاقہ جنوب مغربی آذربائیجان میں واقع ہے ، اور اس کے باشندے زیادہ تر آرمینیائی باشندے ہیں۔ سوویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد ، ناکہ خطے کی ملکیت کو لے کر آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ شروع ہوگئی۔ 1994 میں دونوں فریقوں نے ایک جامع جنگ بندی کےمعاہدے پر اتفاق کیا ،لیکن دونوں ممالک ناکہ کے معاملے پر دشمنی کا شکار رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً یہاں مسلح تنازعات پیش آتے رہتے ہیں۔


شیئر

Related stories