بھارت میں کووڈ-۱۹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد 70لاکھ سے متجاوز

2020-10-12 10:29:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بھارت کی وزارت صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کووڈ-۱۹ سے متاثرہ افراد کی تعداد 70لاکھ سےتجاوز کر گئی ہے۔اس طرح بھارت امریکہ کے بعد 70لاکھ سے زائد مصدقہ کیسز کا حامل دوسرا ملک بن چکا ہے۔

گیارہ تاریخ کی صبح تک بھارت میں مصدقہ کیسز کی کل تعداد 7053806 تک جا پہنچی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 108334ہو چکی ہے۔اگرچہ بھارت میں مصدقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے مگر دوسری جانب وائرس کے پھیلاو کا عمل قدرے سست ہو چکا ہے۔بھارتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں کیونکہ اکتوبر میں ملک میں کئی تہوار منائے جائیں گے جس میں لوگ اجتماعی طور پر شریک ہونا پسند کرتے ہیں۔


شیئر

Related stories