دو ہزار انیس عالمی ڈیجیٹل معیشت : امریکہ پہلے چین دوسرے نمبر پر

2020-10-15 10:34:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چودہ تاریخ کو دو ہزار بیس چائنا بین الاقوامی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ایکسپو کے موقع پر جاری ایک رپورٹ کے مطابق دوہزار انیس میں ڈیجیٹل معشیت کے حجم کے لحاظ سے امریکہ پہلے جب کہ چین دوسرے نمبر پر رہا۔
دو ہزار انیس میں امریکہ کی دیجیٹل معیشت کی کل مالیت 13.1 بلین امریکی ڈالر بنی جب کہ چین میں یہ مالیت 5.2 بلین ڈالر رہی۔جرمنی ،جاپان اور برطانیہ باترتیب تیسرے تا پانچویں نمبر پر آئے۔
چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن کے سربراہ لیو دو نے کہا کہ اقتصادی کسادبازاری کے باوجود ڈیجیٹل معیشت میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا مختلف ممالک کی اقتصادی بحالی کے لیے کلیدی اقدام ہے اور یہ عالمی اقتصادی اضافے کی مضبوط قوت بن چکی ہے۔  


شیئر

Related stories