متعدد ممالک میں وبائی صورتحال دوبارہ سنگین

2020-10-15 10:38:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر میں دنیا میں کووڈ-۱۹ کے کیسز کے یومیہ اضافے نے کئی مرتبہ نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور متعدد ممالک نے وبا کی دوسری لہر میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ستمبرکے آخر میں کینیڈا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ کینیڈا وبا کے دوسرے دور سے گزررہا ہے ۔انہوں نے خبردار کیا کہ دوسری لہر میں وبائی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔فرانسیسی وزیر اعظم نے بارہ اکتوبر کو بتایا کہ فرانس میں وبا کی دوسری لہر آئی ہے۔اس کے علاوہ،اسپین اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے ملک میں وباکی دوسری لہر کے بارے میں انتباہ جاری کردیا ہے ۔
موسمیاتی تبدیلی جیسےعناصر کی بدولت کچھ علاقوں میں وبا کے پھیلاؤ میں عارضی سست روی کا امکان ہے ،تاہم وائرس کی ہیت کی تبدیلی کے باعث وبا کے دوبارہ پھوٹنے کا امکان بھی ہے۔ کچھ ممالک میں انسدادی اقدامات کو دوبارہ سخت کردیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories