ہرڈ امیونٹی یا اجتماعی مدافعت قتل عام کا دوسرا نام ہے ، امریکہ ماہر

2020-10-15 11:14:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی سائنس دان ولیم ہسلٹن نےمقامی وقت کے مطابق چودہ تاریخ کو امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہرڈ امیونٹی کی اصطلاح سے بہت پریشان ہیں اور ان کے خیال میں ہرڈ امیونٹی قتل عام کیلئے ایک اور اصطلاح ہے۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت کہ جس طرح ٹرمپ انتظامیہ وبا کے بارے میں بات کررہی ہے اگر اسی طرح وباکے پھیلاؤ کی اجازت دی جاتی ہے ، تو ہر سال امریکہ میں دو سے چھ ملین اموات ہوسکتی ہیں ۔ولیم ہسلٹن کے خیال میں امریکہ کے لیے یہ ایک المیہ ہے کہ حکومت کے اعلی رہنماوں نے صحت عامہ کے بہترین اہل کاروں کی مخالفت کی ہے۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ اس وبا پر قابو پانا ممکن ہے ۔ دوسرے ممالک پہلے ہی یہ کام کر چکے ہیں ، لیکن امریکہ اس کے بالکل برعکس چل رہا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق، 12 اکتوبر کو امریکہ میں دوسری مرتبہ وبا سے متاثر ہونے کے پہلے کیس کی رپورٹ کے بعد ، کووڈ-۱۹ انفیکشن کے بعد انسانی جسم کی قوت مدافعت کی حیثیت امریکی سائنسی برادری کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ وبا سے دوبارہ متاثر ہونے کا مطلب ہے کہ کووڈ-۱۹ کی اینٹی باڈیز زندگی کو محفوظ نہیں بناسکتیں، اور بحالی کے بعد مریض دوبارہ متاثر ہوسکتا ہے۔ یہ کیس ظاہر کرتا ہے کہ ہرڈ امیونٹی یا اجتماعی مدافعت حاصل کرنے کے لیے غیر فعالیت پر انحصار کرنے کی حکمت عملی کارگر نہیں ہے۔


شیئر

Related stories