عالمی سطح پر کوویڈ -۱۹ کے تصدیق شدہ یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ
2020-10-18 16:25:58
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں ۔وسطی یورپ کے وقت کے مطابق سترہ اکتوبر کی شام سات بج کر تینتالیس منٹ تک پوری دنیا میں نوول کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز میں پہلے دن کے مقابلے میں تین لاکھ بانوے ہزار چار سو اکہتر کیسز کا اضافہ ہوا ہے جو وبا پھوٹنے کے بعد ایک ہی دن میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ ہے۔ دوسری طرف پوری دنیا میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 39196259 تک جا پہنچی ہے جبکہ اموات کی تعداد 1101298 ہو چکی ہے۔ حال ہی میں یورپ میں وبا کی تیز رفتار واپسی عالمی سطح پر کوویڈ -۱۹ سے متاثرہ کیسز میں تیز ی سے ہونے والے اضافے کاایک اہم سبب ہے ۔