غربت سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اپیل

2020-10-18 16:28:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہ اکتوبر کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےعالمی برادری سے اپیل کی کہ وبا کے دوران اور اس کے بعد غربت سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے لیے لازمی مددفراہم کی جانی چاہیے۔

انتونیو گوتریز نے کہا کہ دنیا میں شدیدغربت کے شکار افراد کے لیے کووڈ-۱۹ کی وبا " بحران در بحران " ہے ۔سب سے پہلے وائرس سے متاثر ہونے کے نسبتاً زیادہ خطرے کا سامنا غربت زد ہ افراد نے کیا اور ان کے پاس اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات بھی کم ہیں۔ دوسرا، تازہ ترین اندازے کے مطابق رواں سال کووڈ-۱۹ کی وبا کے باعث گیارہ کروڑ پچاس لاکھ افراد غربت کا شکار ہوں گے۔دنیا بھر میں غربا کی آبادی میں گزشتہ کئی عشروں کے بعد یہ پہلا اضافہ ہوگا۔علاو ہ ازیں خواتین کی زیادہ تعداد بے روزگاری کا شکار ہو گی ،ان کے لیے سماجی ضمانت کا حصول زیادہ مشکل ہوگااور انہیں زیادہ خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انتونیو گوتریز کا کہنا تھا کہ ایسی غیرمعمولی صورتحال میں دنیا کو غربت کے خاتمے کے لیے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کو متحد ہو کر رہنا چاہیے، معاشی ڈھانچے میں تبدیلی کو تیز کرنا چاہیے اور پائیدار ترقی کے لیے سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔


شیئر

Related stories